۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
پاکستان بھر میں 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد / مجالس و عزاداری کا سلسلہ جاری

حوزہ/سابق جنرل سکریٹری پاسبان علم و فن کرتخشہ کھرمنگ بلتستان غلام حسین نے محرم الحرام کے مقدس عشرہ کے موقع پر امن و آشتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چودہ سو سال گزرنے کے باوجود دنیائے عالم پر حسینیت کے پرچم حق، بلند و برتر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق جنرل سکریٹری پاسبان علم و فن کرتخشہ کھرمنگ بلتستان غلام حسین نے محرم الحرام کے مقدس عشرہ کے موقع پر امن و آشتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چودہ سو سال گزرنے کے باوجود دنیائے عالم پر حسینیت کے پرچم حق بلند و برتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزیدی کردار داغدار اور بدنما اور یزیدی تحریک جو کہ ظلم و بربریت، عدم انصاف اور بدعات دین کے نام پر مشتمل ہے، لہٰذا اس تحریک کا دنیا ہستی میں نام لینے والا نہیں۔ حق پرست حسینی نہضت و قیام اور فلسفہ شہادت امام حسین کی دل سے تعظیم و تکریم کرتے ہیں۔

غلام حسین نے کہا کہ تحریف پسند طبقہ کے حامل یزیدی کردار کا صفہ ہستی پر نام لیوا کوئی نہیں، اگر یزید حق پر تھا تو اس کی شہرت، جاہ جلال اور رعب و دبدبہ دنیا پر راج کرنا تھا، بلکہ آج فسق و فجور ترک صلاۃ، بے دینی بے حیائی، رسوائی، ذلالت، فحاشیت، ظلم و ستم اور نا انصافی کا نام یزید بن چکا ہے۔اس کا نام فخر سے لینے والا کوئی قوم دنیا میں آباد نہیں۔ معاشرے میں یزیدی کردار پر اظہار برات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاشورائی اور ولایتی و حسینی پیغام بھی یہی ہے کہ دین محمدی کے شرعی احکام کے پرچار و احیاء نواسہ رسول کی لازوال و بے نظیر قربانیوں کو خراج عقیدت اور احترام پیش کرکے عملی زندگی سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ شہدائے کربلا کے بہتر حق پرستوں کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ و نجات کی کشتی ہیں۔

غلام حسین نے کہا کہ شہدائے کربلا نے حسین علیہ السّلام کی نصرت پر لبیک کہتے ھوئے دین واسلام کی سربلندی اور بقاء کی خاطر گھر بار مال و منال رضاکارانہ طور پر امام عالی مقام نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی جان پر اپنی جانیں نچھاور کیں اور رہتی دنیا تک ان با وفا جرأت مند، غیرت مند بہادر اور حق پرست کے نام مسلمانوں کے دلوں کو تا ابد گرماتے رہے گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام حسین کا درس یہی ہے کہ عالم اسلام کے مسلمانان حق گوئی کے راستے پر چلتے ھوئے شہادت کربلا و شہادت حسین و رفقا کے آفاقی عاشورائی پیغامات کو گھر گھر تک پہنچائیں اور ان کی سیرت و کردار کو اپنا کر دنیوی اخروی زندگی میں دین محمدی کے شرعی فرائض انجام دے کر سرخرو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .