۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل+تصاویر

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ کے صدر اور رکن اسمبلی گلگت بلتستان شیخ اکبر علی رجائی نے اپنی اے ڈی پی فنڈز سے سنگ بنیاد رکھا جانے والے "ویٹرنری ہسپتال پاری" پر کام مکمل ہونے کے افتتاح کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویٹرنری ہسپتال پاری بلتستان کا افتتاح، ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ کے صدر گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن صدر شیخ اکبر علی رجائی اور اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے رہنما و امام جمعہ پاری شیخ علی طاہری نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

جی بی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شیخ اکبر رجائی نے مخصوص فنڈز سے ہسپتال کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں حجت الاسلام شیخ مرتضی انصاری ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اسرار اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع کھرمنگ جناب غلام محمد، اصغریہ ویلفیئر سوسائٹی پاری کے صدر خادم حسین جانسز کے ہمراہ ان کی کابینہ، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما وزیر محمد کلیم صاحب کے علاؤہ عمائدین وسرکردگان پاری نے بھر پور شرکت کی۔

علماء و عمائدین پاری نے اس اہم پروجیکٹ کو علاقہ پاری کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اپنی اے ڈی پی میں شامل کرنے پر مجلس وحدت المسلمین پاکستان اور رکن پارلیمنٹ گلگت بلتستان شیخ اکبر رجائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .