۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
ناصر شیرازی

حوزہ/ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد پاکستان کی جانب سے ”فلسطینی ماں“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ”فلسطینی ماں“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔

سیمینار میں فلسطینی ماؤں کی شجاعت اور صبر و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر بار ممبران کی جانب سے سید ناصر عباس شیرازی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور اجرک بھی پہنائی گئی۔

بیانیہ کی جنگ میں غاصب اسرائیل اور حواریوں کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست دے دی ہے، اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں یونیورسٹی طلباء کے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کی حمایت کریں اور پاکستانی جامعات میں بھی فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .