۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ریلی

حوزہ/ نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کے طلباء نے فلسطینیوں کی حمایت، غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور یومِ نکبہ کی مناسبت سے ریلی نکالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کے طلباء نے فلسطینیوں کی حمایت، غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور یومِ نکبہ کی مناسبت سے ریلی نکالی، جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ شامل تھیں۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست دے دی ہے، اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں, جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں، یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .