۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
فائرنگ

حوزہ/ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ژوب نامی علاقے میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے میجر جاں بحق، جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان کے علاقے ژوب سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے میجر بابر خان جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور بلوچستان کے وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .