۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
کراچی میں غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ 16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ کے سلسلے میں پاکستان بھر کی طرح کراچی کی طلبہ جماعتوں نے نیز احتجاجی ریلی نکالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 16مئی یومِ مردہ باد امریکہ کے سلسلہ میں میں پاکستان بھر کی طرح کراچی جامعات کے طلباء نے نیز احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، ریلی میں متعدد طلباء نے شرکت کی۔

مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا۔

رپورٹ کے مطابق، کراچی کی جامعات کے طلباء کے امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے دو طلباء کو گرفتار کیا جن کو بعد میں رہا کردیا ہے۔

16مئی یومِ مردہ باد امریکہ؛ طلباء گرفتار

اس موقع پر پولیس کو یہ باور کروایا گیا کہ مظلوم فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اگر ہمارے کارکنان کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا تھانوں کا گھیراو ہوگا۔

امریکی یونیورسٹیوں سے عالمی سامراج امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والی احتجاج تحریک دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔

یاد رہے 12 سال قبل شہید علی رضا تقوی نے رسول اکرم(ص) کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امریکی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن کر شہادت کا جام نوش کیا تھا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ میں رسول اکرم (ص) کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ پر لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران کئی جوان جن میں علی رضا تقوی شہید پیش پیش تھے نے امریکی قونصلیٹ پر ’’لبیک یا رسول اللہ، لبیک یا محمد‘‘ کا پرچم بلند کرنے کی کوشش کی تھی، جب شہید علی رضا تقوی اس عزم کو لئے جیسے ہی امریکی قونصلیٹ کے دروازے کی جانب بڑھے تو دہشتگردی و شیطانیت کے مرکز امریکی سفارتخانہ کے اندر موجود دشمن رسول نے شہید علی رضا تقوی کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے امریکہ میں اب تک غاصب صہیونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے جرم میں 50 اساتذہ اور 2400 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .