۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
سمر کورس

حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ فکرو ثقافت کی جانب سے پاکستان میں دوسرے سمر کورس کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمر کورس حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے شعبۂ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء علیہم السّلام انسٹی ٹیوٹ اردو برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں اسلامی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے پاکستان میں سمر کورس منعقد ہوگا

پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے کہا کہ"انسٹی ٹیوٹ دوسرے سمر کورس کے لئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے، دوسرا سمر کورس پنجاب کے شہر حافظ آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے کہ جس میں سیکنڈری اسکولوں کے (250) سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"یہ کورس مذہبی، ثقافتی اور اسلامی ثقافتی ورثے سے متعلق موضوعات پر مشتمل ہے۔"

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے پاکستان میں سمر کورس منعقد ہوگا

شیخ ناصر نجفی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کا عملہ روزانہ مختلف علاقوں کے دورے کر رہا ہے، تاکہ اس کورس کے لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کی رجسٹریشن کی جاسکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اگلے ماہ میں اس سلسلے کے اور بھی کورسز منعقد کئے جائیں گے۔"

واضح رہے روضہ حضرت عباس علیہ السّلام کی جانب سے دوسرا سمر کورس اسلامی ثقافت کو فروغ دینے، نوجوانوں کو مختلف تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنے اور اقوام کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لئے ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے پاکستان میں سمر کورس منعقد ہوگا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .