۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کی جانب سے منعقدہ صوبائی اجلاس میں حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی سال 2024ء سے 2027ء کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کی جانب سے نواب شاہ میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی سال 2024ء سے 2027ء کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نواب شاہ کے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں علامہ سید اسد اقبال زیدی کو سال 2024ء تا 2027ء کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کا صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں مرکزی نائب صدر مولانا سید ارشاد حسین نقوی و حسنین رضوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے خصوصی شرکت اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔

سندھ بھر سے تنظیمی عہدیداران نے دستوری طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور علامہ سید اسد اقبال زیدی انتخابی عمل کے نتیجے میں دوبارہ صوبۂ سندھ کے صدر منتخب ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .