۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جامعہ زینبیہ (س) میں علامہ سید مشتاق ہمدانی کی ساتویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ / جامعہ زینبیہ (س) راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی ساتویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ زینبیہ (س) راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی ساتویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

جامعہ زینبیہ (س) میں علامہ سید مشتاق ہمدانی کی ساتویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

مجلس عزاء میں علم و علماء کی فضیلت اور علما کرام کی خدمات پر گفتگو کے علاوہ فضائل و مصائب اہلبیت اطہار علیہم السلام پڑھے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عزا سے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ رمضان توقیر، علامہ محمد شفا نجفی، علامہ اخلاق حسین شیرازی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .