حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد و امام بارگاہ الصادق (ع) جی نائن میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے برادر بزرگوار سجاد حسین لاکھانی میثمی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے مولانا فیاض حسین مطہری نے خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے مجلسِ تحریم کے پروگرام میں شریک تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس دعائیہ پروگرام میں امام خمینی (رح) ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی، سید سکندر گیلانی، شیخ مرزا علی نگری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا اشتیاق کاظمی، مولانا تحسین، حاجی انتصار حسین، مولانا رمضان نعیمی، مولانا فرحت جوادی، مولانا امداد علی گھلو و دیگر مومنین کرام نے شرکت کی اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔