منگل 11 جون 2024 - 21:47
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دو روزہ تنظیمی دورے پر کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دو روزہ دورے پر کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کے زیر اہتمام آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ میچ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کے صدر مولانا آصف حسین الحسینی، سینیئر نائب صدر مولانا اخلاق حسین اخلاقی، نائب صدر مولانا دبیر علی حسینی اور ان کی ٹیم نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha