۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت

حوزہ / پاکستان کے شہر کوئٹہ میں علامہ شبیر حسن میثمی نے آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ میچ جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیئے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے کوئٹہ کے دورہ کے دوران شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کے زیر اہتمام آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ میچ میں شرکت کی اور مختلف ٹیم ممبرز کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ورزش انتہائی اچھی سرگرمی ہے جو کہ خدا کی عطا کردہ جسمانی صحت کی حفاظت کی نیت سے عبادت بھی شمار ہوتی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: کھیلوں کے میدان سجائیں اور اپنی صلاحیتوں سے مملکت خداداد پاکستان کا نام روشن کریں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ میچ جیتنے والی ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .