۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوموں کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے نا قابل برداشت عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں میڈیا نمائندگان کے ایک اہم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوموں کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے نا قابل برداشت عمل ہے۔

انہوں نے کہا: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اُمت مسلمہ خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے؟ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں اس پر بھی انسانی حقوق کے ادارے اور دیگر حکمران خاموش کیوں ہیں؟

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا: کیا مظلوم فلسطینی عوام کا حق نہیں کہ ان کی مکمل سپورٹ کی جائے اور غاصب صیہونی ریاست کے لیے مل کر مضبوط آواز بلند کی جائے!؟۔

انہوں نے کہا: میں مغربی یونیورسٹیز کے طلباء کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اتنے مشکل حالات اور مسائل کے باوجود انہوں نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: مغربی یونیورسٹیز کے طلباء کی فعالیت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ امام خمینی رہ کی تحریک اب گھر گھر پروان چڑھتی نظر آرہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .