۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے جعفری جوانوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے جوانوں کے اعزاز میں کامیاب حمایت مظلومین ریلی کے انعقاد پر افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے جوانوں کے اعزاز میں کامیاب حمایت مظلومین ریلی کے انعقاد پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے افطار پارٹی کا پروگرام منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ مولانا فیاض حسین مطھری و دیگر مرکزی و ڈویژنل ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اللہ تعالٰی کی رضا کے خاطر مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آواز بلند کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: یہ سیرت معصومین علیہم السلام بھی ہے کہ ہر ظالم کے مخالف رہیں اور ہر مظلوم کے حامی و مددگار رہیں۔

انہوں نے کہا: آپ جوانوں کی کوششیں قابل قدر اور لائق تحسین ہیں۔ اسی جذبے، لگن اور بلند حوصلے کے ساتھ اپنا تسلسل قائم رکھیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے جعفری جوانوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .