۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی نزول قرآن یوم پاکستان کانفرنس میں خصوصی شرکت

حوزہ / پاکستان کے شہر گجرات میں منعقدہ نزول قرآن یوم پاکستان کانفرنس میں علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے گجرات میں منعقدہ نزول قرآن یوم پاکستان کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم کو آزادی جیسی عظیم نعمت پاک سرزمین کی صورت میں عطا کی ہے، بس ہم سب کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور مل کر مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان؛مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا: بعض ظالم ریاستیں مظلوموں پر اپنا ظلم جاری رکھے ہوئے ہیں، ان مظلوموں کی حمایت میں پاکستان کے اندر جمعۃ الوداع کو جس انداز میں پاکستانی عوام نے مظلوموں کی حمایت میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر صدائے احتجاج بلند کیا ہم تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: میں گجرات کے تمام صحافی برادران کی محبتوں کا ممنون و مشکور ہوں۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔

پاکستان؛مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان؛مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .