۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
جامعة المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی پاکستان کی جانب سے جامعة الکوثر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / جامعة المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام جامعة الکوثر اسلام آباد میں "رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے قرآنی افکار" کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامه سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعة المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام جامعة الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ "رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے قرآنی افکار" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی اور قائد محترم نے صدارتی خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے مہمان خصوصی رئیس مجمع آموزش عالی علوم قرآن و حدیث حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی تھے۔ انہوں نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر آقای مجید طرقی، حجۃ الاسلام ڈاکٹر ھاشم پور، علامہ سید افتخار حسین نقوی اور کافی تعداد میں علمائے کرام، طلاب عزیز، دانشور حضرات اور خواھران نے بھی شرکت اس پروگرام میں شرکت کی۔

جامعة المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی پاکستان کی جانب سے جامعة الکوثر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .