ہفتہ 14 اکتوبر 2023 - 16:35
علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت اور خطاب

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں منہاج القرآن کی طرف سے منعقدہ پروگرام رونمائی کتاب "الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ" میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں منہاج القرآن کی طرف سے منعقدہ پروگرام رونمائی کتاب "الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ" میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ کتاب علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف ہے جو ساٹھ جلدوں پر مشتمل ہے۔

علامہ عارف واحدی نے اس کتاب کی تصنیف کو احادیث رسول اکرم ص کی بڑی خدمت قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی تصانیف خاص کر انسائیکلوپیڈیا آف قرآن اور الموسوعہ القادریہ علمی شاہکار ہیں اور آج کی تقریب رونمائی میں تمام مسالک کی شرکت اور خطابات اتحاد امت کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت اور خطاب

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر نے کہا: اس ملک کی سالمیت اور امت کی وحدت کے لئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 1988 میں مسالک کے درمیان ھم آہنگی کا تاریخی ضابطہ اخلاق سائن کیا جو اتحاد امت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ جو شخصیت رہیں وہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام تھے۔ مگر افسوس کہ ان سے مروی احادیث صرف ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ ہیں۔ مگر ڈاکٹر صاحب کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے محنت اور ریسرچ کر کے مولا علی علیہ السلام سے پندرہ ہزار احادیث جمع کیں۔ جن کا مجموعہ مسند امام علی (ع) کے نام سے چند جلدوں میں چھپ چکا ہے۔ جو اس موسوعہ کا بھی حصہ ہے۔ اس خدمت پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے فرزند ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ صاحب سے ملاقات کی اور پروگرام میں شرکت اور خطاب پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت اور خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .