۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علما شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے منعقدہ سیرۃ النبی (ص) کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر داخلہ جناب سرفراز بگٹی کے زیر صدارت منعقدہ سیرۃ النبی (ص) کانفرنس میں شرکت کی اور "ملکی معاشی استحکام کے لئے حکمت عملی سیرت النبی (ص) کی روشنی میں" کے موضوع پر خطاب کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: معاشی استحکام کے لئے معاشی استقلال کی اشد ضرورت ہے۔ سیرت طیبہ میں معاشی مشکلات کی صورت میں شعب ابیطالب کے کٹھن مراحل، درختوں کے پتے کھا کر گذارہ کرنا اور پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنی آزادی اور استقلال کو باقی رکھنا نظر آتا ہے۔

معاشی استحکام کے لئے معاشی استقلال کی اشد ضرورت ہے، علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے مزید کہا: جب تک ہم عالمی مالیاتی اداروں کے محتاج ہیں اس وقت تک معاشی استحکام ممکن نہیں۔ ہماری نوجوان نسل نفسیاتی مریض بن چکی ہے۔ جب یہ دیکھتے ہیں کہ روزمرہ اجناس کی قیمتوں کے رد و بدل میں ہم ان اداروں کی اجازت کے منتظر رہتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ کیا واقعاً ہم ایک آزاد قوم ہیں؟۔ اگر حکومت معاشی استقلال کے لئے سنجیدہ ہو تو قوم ان کے ساتھ قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔

شیعہ علما شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: کسی بھی قوم کو اگر عزت و شرف چاہئے تو قربانی دینی پڑتی ہے۔ ہماری قوم غیور قوم ہے، اپنی آزادی کے لئے قربانی دیں، قربانی اور آزادی کے ساتھ ہی ملک مستحکم ہو گا۔

انہوں نے کہا: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں عام لوگوں کی طرح زندگی کرنا ملتا ہے، کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔ آج کے پروٹوکول ملکی معیشت پر بہت دباؤ ڈال رہا ہے۔ خدا را حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کر کے سادگی اپنائیں اور شاہانہ زندگی کو چھوڑیں۔ اس سے معیشت کو بڑا سہارا ملے گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: بانی پاکستان حضرت قائد اعظم (رہ) کی سادہ زیستی اور قومی خزانے پر دباؤ نہ ڈالنے کی مثالیں موجود ہیں۔ حتی کابینہ کے اجلاسوں میں بھی کوئی اسراف نہیں ہوتا تھا۔ اگر نگران حکومت اس سادگی کو اپنا کر ایک مثال قائم کرے تو آنے والی منتخب حکومت بھی اس سادگی کو اپنانے کے لئے مجبور ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا: وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں وزیر داخلہ رہے۔ انہوں نے صوبے میں اچھے اقدامات کئے۔ وزیر داخلہ بننے کے بعد انہوں نے آجکل جو ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے خلاف کاروائی شروع کی ہوئی ہے وہ بہت لائق تحسین ہے۔ اس سے غیر ملکی کرنسی کے ریٹ بہتر ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

شیعہ علما شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ہماری خواہش ہے کہ اسی طرح بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے بھی حکمت عملی بنائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ حکمرانی ہوتی ہی اس لئے ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ اگر حکومت ان اقدامات کو بجا لانے کی کوشش کریں تو معیشت میں بہتری آئے گی اور اس صورت میں تمام قوم خاص کر علما آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .