۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ/ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بچوں کے حقوق پر ایک اہم اور مفید سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں NCRC(National commission on the Rights of child)GOV.Pakistan کی چیئر پرسن محترمہ عائشہ رضا فاروق کی میزبانی میں بچوں کے حقوق پر ایک اہم اور مفید سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں NCRC,s 3-year strategic plan 2023-2026 and Policy Brief on child Trafficking کا اعلان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے حقوق کے بارے میں منعقدہ اس جامع اور مفید پروگرام میں انتہائی مفید پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں بچوں سے مزدوری کرانا اور ان پر جسمانی تشدد اور جنسی تشدد جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں مختلف طبقات کےافراد،سول سوسائٹی اور علماءکرام کے آگاہی مہم میں کردار پر بات کی گئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی، وزیراعظم کی معاون خصوصی مشال حسین ملک مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ علاوہ ازیں عالمی سطح کے ماہرین جن میں Unicef اور UN office کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، Ministry of Human rights کی ٹیم نے بھرپور تعاون کیا اور ایک کامیاب پروگرام منعقد ہوا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: معاشرے میں بچوں کے حقوق بارے میں انتہائی غفلت برتی جاتی ہے۔ خاص کر اسلامی معاشرے میں بچوں کا اغواء اور ان پر جسمانی اور جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے NCRC کی طرف سے یہ بہت مفید پروگرام تھا۔ اگر یہ پروگرام اسی قوت اور جذبے سے جاری رہے اور عوام کو شعور و آگاہی مہم بارے ملک کے تمام طبقات خصوصا علمائے کرام اور مشائخ عظام فعالیت کریں اور حکومت اس پلان کو آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون کرے تو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بڑی تبدیلی آ سکتی ہے اور بڑی حد تک بچوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکتا ہے۔

معاشرے میں بچوں کے حقوق بارے میں انتہائی غفلت برتی جاتی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .