۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر/ افتتاح رواق خردسال و طرح توسعه رواق کودک در حرم مطهر رضوی

حوزہ/ حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر 700 بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ قدس رضوی کے ادارہ برائے تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ نے اس حوالے سے کہا کہ بچوں کیلئے ایک ہال کو مختص کرنا، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کی دیرینہ خواہش تھی، تاہم ان کی اس خواہش کے مطابق ننھے زائرین سے منسوب ایک ہال کا افتتاح ہوا ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر 700 بچے علمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں سرانجام دے سکتے ہیں۔

حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ 700 ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد

حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے مزید کہا کہ اس ہال کا افتتاح، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں اپنے والدین کے ہمراہ آنے والے ننھے زائرین کی تربیت اور آنحضرت کی زیارت سے متعلق آگہی فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، کیونکہ جس طرح بڑی عمر کے مرد اور خواتین کیلئے تبلیغ اور ثقافتی سرگرمیوں کی ضرورت ہے اسی طرح بچوں کیلئے نیز ضروری ہے۔

واضح رہے بچوں کی سرگرمیوں کیلئے حرم امام رضا علیہ السّلام کی جانب سے دوسرے ہال کا افتتاح ہوا ہے اس سے قبل بھی ایک ہال بچوں سے مخصوص تھا۔

حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ 700 ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے کہا کہ اس ہال میں 5 سے 9 سال کے بچے آ سکتے ہیں، لیکن 5 سالہ بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ بلایا جاتا ہے۔

انہوں نے اس ہال میں بچوں کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مخصوص اس ہال میں تین طرح کے پروگرام ہیں: فکری کھیل، ثقافتی چیزوں سے آشنائی اور داستان ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السّلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو داستان کی شکل میں لکھا گیا ہے جسے بچوں کو بیان کیا جاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے کہا کہ بچوں سے مخصوص اس ہال میں روزانہ کی بنیاد اور مختلف اوقات میں تقریباً 700 بچے آتے ہیں۔

انہوں نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی مختلف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس ہال میں ہفتہ وار، تقریباً 150 خادمین خدمت انجام دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بچوں سے مخصوص یہ ہال، صحنِ پیامبر اعظم کے شمال مشرق میں باب الکاظم علیہ السّلام پر واقع ہے۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارہ برائے تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ حرم میں ایک ہال کو بچوں سے مخصوص کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود دیگر ہال میں نیز بچوں اور خواتین و حضرات کیلئے ثقافتی اور علمی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .