۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مروی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کہا: ستمگروں اور مغروروں کے مقابلے میں مزاحمت کرنا ہم نے اہل بیت علیھم السلام سے سیکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام میں میں منعقدہ شہداء مدافع حرم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس حرم کے متولی حجت الاسلام والمسلین احمد مروی نے کہا: آستانہ قدس رضوی میں اس عظیم کانفرنس کا انعقاد بہت اہم ہے اور اس کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ کی شرکت بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ رہبر انقلاب کے نزدیک اس قسم کی محافل کی خاص اہمیت ہے۔

حجت الاسلام مروی نے کہا: امام خمینی( رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیں اس عزت بخش راستے پر لگایا۔

آستانہ قدس رضوی کے متولی نے کہا: یہ دو بزرگوار مکتب اہل بیت علیھم السلام کے پروردہ ہیں اور انہوں نے ستمگروں اور متکبروں کے مقابلے میں ڈٹ جانا، مکتب اہل بیت(ع) اور امام رضا علیہ السلام سے سیکھا ہے۔

یاد رہے کہ شہداء مدافع حرم کے عنوان سے یہ کانفرنس گزشتہ روز سے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہو رہی ہے جس میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بعض عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .