۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم امام علی رضا

حوزہ/ حضرت امام رضا(ع) کے حرم کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے کہا ہے کہ آ‎ستان قدس رضوی کی سبھی سرگرمیوں کا مرکز امام رضا علیہ السلام کا حرم اور حرم کے زائرین اور ان کے لئے سہولتوں کی فراہمی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ کے سربرا مصطفی فیضی نے حجت الاسلام حسین شریعتی نژاد کو آستان قدس رضوی اور حرم مطہر کے ادارہ تبلیغات اسلامی کا نیا سربراہ مقرر کیا اور اسی سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السلا م کا حرم مطہرآستان قدس رضوی جیسے عظیم کمپلیکس اور مجموعہ کا گوہر درخشاں ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مقدس مقام میں مذہبی امور کو بہترین طریقے سے انجام دیں۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم کی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ حرم کے خادم کی حيثیت سے ہماری اہم اور بنیادی ذمہ داری زائرین کی خدمت اور ان کے لئے مختلف شعبوں منجملہ مذہبی اور زیارتی امور میں سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ مصطفیٰ فیضی نے اپنے خطاب میں تمام شہداء خاص طور پر شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے گذشتہ چار دہائیوں میں ہمیشہ اپنے اہداف و مقاصد کے حصول کی کوشش کی ہے اور دشمن کی بھی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اسلامی انقلاب کو ختم کر کے اس کے نظریات کو ہمیشہ کے لئے مٹا دے، لیکن خداوند متعال کے لطف و کرم اور جنرل قاسم سلیمانیؒ جیسے شہداء کے خون کی برکت سے یہ نظام پہلے سے مضبوط ہوا ہے ۔

مصطفی فیضی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ طاقت اور عظمت شہداء کے خون سے ملی ہے اس لئے ہم سب شہداء اور ان کے اہلخانہ کے مقروض ہیں، انہوں نے اپنی تمام ہستی کو اسلامی پر قربان کر دی ،ہمارا بھی فرض ہے کہ اعتماد اور حوصلہ کے ساتھ اسلامی نظام کی خدمت کریں۔

حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی نے چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ کے دوران بہت سارے مؤثر اور مفید کام انجام دیئے ہیں اور رہبرانقلاب اسلامی نے حرم امام رضا(ع) کےنئے متولی کے تقرری کے حکمنامے میں اس مجموعہ کے لئے بہت ساری پالیسیاں اور اہداف بھی معین فرمائے۔

ہم اہداف و مقاصد اور تمام پالیسیوں کو نافذ کرنے کے پابند ہیں

انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے محترم متولی کی بھرپور کوشش ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق حرم امام رضا (ع) اور حرم سے وابستہ تمام معاشی و سماجی شعبوں میں اہداف و مقاصد کو مدّ نظر رکھ کر سرگرمیاں انجام دی جائیں۔

ہمارا مقام و منصب ؛ زائرین امام رضا(ع) کی خدمت ہے

مصطفی فیضي نے کہا کہ جیسا کہ بلند مدت پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے آستان قدس رضوی کی سرگرمیوں کا محور و مرکز حرم امام رضا(ع) اور حرم میں انجام دی جانے والی مذہبی و ثقافتی سرگرمیاں اور زائرین کی خدمت ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .