۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
زیارت سے متعلق زائرین کی ضروریات پر توجہ دینے پر نائب متولی روضہ امام علی رضا (ع) کی تاکید

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے نائب متولی کا کہنا ہے کہ آستان قدس کے سبھی دینی ، ثقافتی اور سماجی اداروں کی کوشش یہی ہے کہ زائرین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ زائرین اعلی اور بامعرفت زیارت کرسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے نائب متولی کا کہنا ہے کہ آستان قدس کے سبھی دینی ، ثقافتی اور سماجی اداروں کی کوشش یہی ہے کہ زائرین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ زائرین اعلی اور بامعرفت زیارت کرسکیں۔

’’بہارزندگی‘‘ کے زیرعنوان منعقد ہونے والی نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے آستان قدس رضوی کی تمام سماجی و ثقافتی اداروں کی یہ کوشش ہے کہ زائرین کے لئے ایسے مواقع فراہم کئے جائيں جن سے وہ ایک مکمل ، اعلی اور یادگار زیارت انجام دے سکیں۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی مالک رحمتی نے بہار زندگی نامی نمائش‘‘ کے دورے کے موقع پراس ثقافتی نمائش کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ یہ نمائش حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے لیکن ایک اچھا اقدام ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی چاہتے ہیں کہ چہلم امام حسین علیہ السلام پر لگائے جانے والے موکبوں(کیمپوں) کے علاوہ ان ثقافتی موکبوں پر بھی توجہ دی جائے اوراسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن نے آئمہ معصومین علیہم السلام کی روایات کی بنیاد پر اس نمائش کا انعقاد کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان نمائش میں با معرفت زیارت پر توجہ دینے کے ساتھ زائرین کی بہت ساری دینی و ثقافتی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی گئي ہے اور مختلف شعبہ جات جیسے خاندان،قرآن،اہلبیت کے طرز زندگی،مہدوی معاشرہ،بچے اور نوجوان،رضوی طرز زندگی اوراس طرز زندگی کے فروغ وغیرہ کے لئے بہت سارے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی نے اس نئے دور میں زائرین کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہےاور اسی بنیاد پر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ اس پروگرام میں سماجی اور ثقافتی آرگنائزیشنز بھی میدان میں آئی ہیں تاکہ ایک غیر معمولی دینی اور ثقافتی کام انجام دیں۔

آستان قدس کے نائب متولی نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعہ زائرین کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور زائرین کو ایک دینی اور ثقافتی پیکیج دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے شہر و وطن واپس جانے کے بعد بھی اس سے مستفید ہوتے رہيں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب آستان قدس رضوی کے سماجی و ثقافتی اقدامات میں ہم آہنگی دیکھنے میں آئے گی اور اس پیکیج کے ذریعہ ہم اس ہدف تک پہنچ سکتے ہیں جو حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کا ہے یعنی ایک یادگار اوربامعرفت زیارت کا حصول۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم کام جو میڈیا کے ذمہ ہے وہ مثبت اقدامات کو پیش کرنا ہے جو کہ اس نمائش میں انجام دیا جا رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ تمام اقدامات زائرین تک بھی پہنچائے جائیں تاکہ تمام زائرین اس سے مکمل طور پراستفادہ کرسکيں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .