۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہندوستانی ڈاکٹروں کے ایک وفد کی حرم مطہر رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے اپنے ہندوستانی مہمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ڈاکٹرز حضرات ہندوستان میں امام رضا(ع) میڈیکل سینٹر میں امام رضا(ع) کے نام پر لوگوں کی خدمت کرتے ہو،لہذا  آپ حقیقت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے اس ملاقات کے دوران بتایا کہ تقریباً دو سو سال پہلے جب ہندوستان سے خراسان اور مشہد کا سفر ممکن نہیں تھا امام رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں نے ہندوستان میں حرم امام علی رضا علیہ السلام کی شبیہ بنائی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شبیہ روضہ امام علی رضا علیہ السلام ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں واقع ہے جس میں صحن انقلاب اور روضہ مبارک کو امام رضا علیہ السلام کے صحن انقلاب اور روضہ کے رقبہ جتنا بنایا گیا جس میں بہت ساری متبرک اشیاء اور امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کا پرچم بھی ہے ،جس کی زیارت کے لئے اہلبیت(ع) کے چاہنے والے وہاں پر تشریف لے جاتے ہیں۔

ہندوستانی ڈاکٹروں کے ایک وفد کی حرم مطہر رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس مقدس جگہ کے اطراف میں ہاسپٹل،اسکول اوربہت سارے فلاحی و ثقافتی مراکز کے ساتھ فارمیسی کا کارخانہ وغیرہ بھی امام رضا علیہ السلام کے نام پر لوگوں کو خدمات دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ہندوستانی مہمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ڈاکٹرز حضرات ہندوستان میں امام رضا(ع) میڈیکل سینٹر میں امام رضا(ع) کے نام پر لوگوں کی خدمت کرتے ہو،لہذا آپ حقیقت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادم ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر سال بہت سے افراد مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں،حضرت امام علی رضا علیہ السلام بھی اپنے زائرین پر خاص عنایات فرماتے ہیں لیکن بعض زائرین ان عنایات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ یوم دحوالارض میں حرم مشرف ہوئے ہیں اس دن کے اعمال میں ایک خاص عمل حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت ہے یہی وجہ ہے کہ آپ علیہ السلام پر حضرت کی خاص عنایت تھی جس وجہ سے آپ آج کے دن امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے مشترکہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم حرم امام رضا علیہ السلام اور ہندوستان کے ثقافتی اور طبی مراکز کے ساتھ روابط بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ ہندوستان میں رضوی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے سکیں۔ ملاقات کے اختتام پر یادگاری کے طور پر ڈاکٹروں کے اس وفد کو متبرک تحائف بھی پیش کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .