۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رضوی یونیورسٹی

حوزہ/ افریقی ملک زامبیا میں لبنانیوں کےمذہبی سینٹر رسول اکرم(ص) کمپلکس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے مدعو کردہ رضوی یونیورسٹی کے طالب علم اور مبلغ دین نے کمپلیکس کی مسجد میں خطاب کیا اور تبلیغ دین کے فرائض انجام دینے کے ساتھ حرم حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے متبرک پرچم کی عقیدت مندوں کو زیارت کروانے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رضوی یونیورسٹی آف اسلامک اسٹیڈیزکے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اور بین الاقوامی مبلغ دین حجت الاسلام والمسلمین محسن اسدی موحد نے جو کہ زامبیا کے شہر لوزاکای میں دین کی تبلیغ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے رسول اکرم(ص) کمپلکس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے مدعو کئے گئے تھے اس کمپلکس کی مسجد امام رضا(ع) میں مختلف دینی پروگراموں کا انعقاد کیا جس میں تینوں شب قدر کے اعمال بھی شامل تھے جنہیں وہاں رہنے والے مومنین نے بہت زیادہ سراہا،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رسول اکرم(ص) کمپلکس ایک مسجد،دینی مدرسہ اور حسینیہ پر مشتمل ہے ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کی بابرکت راتوں میں اعمال انجام دیئے اور لبنانی مبلغ دین کے بعد جو کہ عربی زبان میں خطاب کرتے تھے انگلش میں خطاب کیا اور دینی تعلیمات کو بیان کرنے کے ساتھ رضوی طرز زندگی پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام جناب اسدی موحد نے تعلیمات اہلبیت(ع) کی اشاعت کے سلسلے میں حضرت امام علی رضا(ع) کی مشہور حدیث کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت(ع) کے اخلاق و کردار کو بالخصوص امام رضا(ع) کے طرز زندگی کو اپنا شعار بنائیں اور اس طرح سے دین کی تبلیغ اورنایاب اسلامی تعلیمات اور اسلامی ثقافت کی ترویج خصوصاً شیعی ثقافت کو فروغ دیں۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران حرم امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک خادم اورحرم رضوی کے علمبردارکی حیثیت سے اس پرچم کی برکت،قدر و قیمت اور اس کی حرمت اور تقدس پر روشنی ڈالی۔

رضوی یونیورسٹی کے بین الاقوامی سفیر اور مبلغ دین نے حرم مطہر رضوی کے پرچم کوبوسہ دینے اوراس کی زیارت کے لئے لوگوں کے ہجوم اور جوش و خروش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عقیدت مندوں کی صف اس متبرک پرچم کے اطراف میں ایک دائرے کی صورت اختیار کر گئی۔

انہوں نے ماضی میں اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کی نسبت اس بار اپنے لئے ایک نئے اور مختلف تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عقیدت مندوں کے گریہ و زاری اور آنسوؤ ں سے روحانی اور عارفانہ ماحول پیدا ہو گیا تھا ،اس متبرک پرچم کی خواتین کو بھی زیارت کروائی گئی اور مومنین نے امام رضاعلیہ السلام سے توسل کیا

حجت الاسلام اسدی موحد نے حرم رضوی کے متبرک پرچم کے زائرین پر مثبت اثرات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہونے کا احساس اور حرم امام رضا(ع) کی زیارت کی آرزو،دوری کے باوجود حرم مطہر سے روحانی تعلق کو برقرار رکھنا اور امام رضا(ع) سے متوسل ہونے کے ساتھ متبرک پرچم کو گھر لے جانے کی درخواست اور چاہت تاکہ اس پرچم سے متبرک ہو کر مریض شفا حاصل کرسکیں یہ وہ جملہ تأثرات تھے جو اہلبیت(ع) خصوصاً امام رضا(ع) کے عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دیکھنے میں آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لبنانی جوانوں نے انگلش میں خطاب کوعربی زبان سے دور رہنے اور مسلسل انگلش بولنے کی وجہ سے بہت زیادہ سراہا اور پسند کیا اور کمپلکس کی جانب سے اس تبلیغی سلسلہ کو جاری رکھنے اور مختلف پروگراموں کے انعقاد کی دعوت بھی دی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .