۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
کتاب ’’انوار الثقلین‘‘ کے اہلسنت مصنف کا علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا دورہ

حوزہ/ کتاب’’انوار الثقلین‘‘ کے مصنف و محقق نے مسلم امہ میں اہلبیت(ع) کو مرکز و محور قرار دینے پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان سے تعلق رکھنے والے اہلسنت مصنف و محقق ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی خیاط نے یونیورسٹی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں اور بی اے ،ایم اے اور ڈاکٹریٹ کے مختلف مضامین سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مسلمانوں میں بالخصوص صوفی مسلک مسلمان جو امام رضا (ع) کو اپنا قطب مانتے ہیں کے لئے اتحاد و یکجہتی اور اہلبیت (ع) کو متعارف کروانے کے لئے مختلف پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ سے کہا کہ اس یونیورسٹی میں اسلامی دانشوروں اور محققین کے لئے شارٹ کورسزز کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہ افراد یونیورسٹی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ ان سے استفادہ بھی کر سکیں۔

کتاب ’’انوارالثقلین‘‘ کے مصنف نے اہلبیت (ع) کے موضوع پر علمی و تشریحی پروگراموں کے انعقاد بالخصوص لاہور میں رضوی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں چند ایک تجاویز دیں اور انہوں نے لاہور یونیورسٹی میں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے دو طرفہ باہمی تعاون پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر صداقت علی فریدی کی اتحاد اور بین المذاہب کے عنوان سے بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .