۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مخیر فرد کی جانب سے حرم امام رضا (ع)کے لئے ایک ارب تومان کی مالی امداد

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایک چاہنے والے نے حرم مطہر رضوی میں واقع رواق کودک(بچوں والے ہال) کے توسیعی منصوبہ کے لئے ایک ارب تومان وقف کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رواں شمسی سال کے ابتدائی ایام میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں حرم مطہررضوی میں بچوں کے لئے مخصوص رواق(ہال) کا افتتاح کیا گیا؛اس رواق کی تأسیس کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی نے بہت زیادہ تاکید فرمائی تھی جس کا ہدف بچوں کی عمروں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد بالخصوص رضوی ثقافت اور رضوی طرز زندگی پر بچوں کی تربیت تھا۔ پہلے مرحلے میں حرم مطہر رضوی کے رواق کوثر کا کچھ حصہ 5 سے 10 سال کے بچوں کے کھیلوں اور سرگرمیوں کے لئے مختص کیا گیاجس میں کھیل اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ انہیں دینی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ زیارت کی تعلیمات سے بھی روشناس کروایا جاتا۔

مخیّر فرد کی جانب سے مالی امداد

بچوں کے اس رواق(ہال) کے افتتاح کو دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد جسے زائرین ومجاورین نے بہت زیادہ سراہا؛ ایک مخیر فرد کی جانب سے بچوں کے پروگراموں کے توسیعی منصوبے کے لئے ایک ارب تومان کی رقم وقف کی گئی۔

حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس نیک اور مخیر فرد کو جب بچوں کے حوالے سے دئے گئے ان اچھے اقدامات کا پتہ چلا تو اس نے ان پروگراموں اور سرگرمیوں میں مزید توسیع کے لئے ایک ارب تومان وقف کئے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد کا مزید یہ کہنا تھا کہ جب اس نیک اور مخیر فرد نے اس رواق کا وزٹ کیا اور ایک ارب تومان بچوں کے پروگراموں کے لئے وقف کئے تو اس کی دلی خواہش تھی کہ اس کا نام ذکر نہ کیا جائے ، امام رضا علیہ السلام کے اس چاہنے والے کی درخواست پر ایک ارب تومان کو فقط بچوں کے پروگراموں پر صرف کیا جائے گا۔

ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے اس رواق کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کا ایک اہم ہدف و مقصد بچوں کے دینی پروگراموں میں بہتری لانے کے ساتھ انہیں توسیع دینا ہے اس بنیاد پر بچوں کے گذشتہ پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے رواں سال میں بچوں کے لئے مخصوص رواق(ہال) کا افتتاح کیا گیا جس میں بچوں کی عمروں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ تخلیقی سرگرمیوں اور مناسب طریقوں سے دینی تعلیمات بچوں کو سکھائی جا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے لئے مخصوص ماہرین ، وسائل اور متعدد و مختلف پروگراموں کی ضرورت ہے اب تک بچوں اور والدین کی جانب سے ان پروگراموں کا بہت اچھا استقبال ہوا ہے اور حتی بعض والدین کی جانب سے ان پروگراموں کو توسیع دینے کے لئے مالی امداد بھی کئی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .