۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دومین نشست آیت الله سعیدی با مدیران رسانه های خبری

حوزه/حرم مطہر کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ نے حرم کی جانب سے نشر ہونے والے 300 بین الاقوامی میڈیا پروگراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ مقدسہ قم کے میڈیا پروگراموں کے باعث گزشتہ ایک سال میں 230 بین الاقوامی شخصیات نے حرم آکر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام مہدی احمدی نے خبر نگاروں کے ساتھ ایک ملاقات میں حرم حضرت معصومہ قم کی جانب سے نشر ہونے والے 300 بین الاقوامی میڈیا پروگراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ مقدسہ قم کے ان میڈیا پروگراموں کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران 230 بین الاقوامی اور سیاسی شخصیات نے حرم آکر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرم حضرت معصومہ (س) عوامی، بین الاقوامی اور حتیٰ کہ مذہب کی تفریق کے بغیر ایک مجموعے کے طور پر مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے حتی الامکان کوشش کی ہے اور میڈیا اس عمل کو مزید فروغ دینے اور دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

حرم مطہر فاطمہ معصومہ کے ثقافتی امور کے نائب سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روضۂ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ثقافتی نائب کے پاس تین مختلف انتظامات ہیں،کہا کہ ان انتظامات میں سے ایک قم میں موجود غیر ایرانی طلباء کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے،آستانہ مقدّس کے بین الاقوامی امور کا دفتر غیر ایرانی طلباء سے بین الاقوامی زائرین کی رہنمائی جیسی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ کورونا کے پیش نظر بین الاقوامی زائرین اور سیاحوں کی آمد و رفت میں وقفہ آیا، لیکن ہم نے آنلائن پروگراموں اور سوشل میڈیا کے ذریعے موقع کو ضائع ہونے نہیں دیا اور حرم کے ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 230 بین الاقوامی اور سیاسی شخصیات حرم فاطمہ معصومہ میں مشرف ہوئیں اور ان لوگوں کے لئے حرم کی سیر، میوزیم کا دورہ اور علمی نشست کا انعقاد کیا گیا اور ان کو دین اسلام ، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت،حرم کے برکات اور انقلاب اسلامی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

حجۃ الاسلام احمدی نے کہا کہ حرم انٹرنیشنل میڈیا پروڈکشن یونٹ کے ارکان مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ایرانی طلباء ہیں۔

انہوں نے زائرین کے لئے ضروری کتابوں اور زیارت ناموں کے ترجمے کو حرم مطہر میں غیر ایرانی طلباء اور علماء کی طرف سے انجام دیئے جانے والے دیگر اہم کاموں میں سے ایک قرار دیا اور مزید کہا کہ حرم مطہر میں عربی، اردو، آذری، تھائی، ہسپانوی اور انگریزی زبانوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شبستانِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو بین الاقوامی پروگرامز کے انعقاد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .