۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
زائران غیر ایرانی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اکتوبر کے مہینے میں قم المقدسہ میں ہزاروں بین الاقوامی زائرین کی آمد اور ان میں سے 1530 زائرین کی خصوصی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ زائرین 39 مختلف ممالک سے تشریف لائے تھے۔ جن میں اعداد و شمار کے حساب سے بیشتر افراد بالترتیب سپین، امریکہ، اٹلی، پولینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے کہا: اکتوبر 2022ء میں حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم میں 1530 سے زائد بین الاقوامی زائرین کی موجودگی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا: یہ زائرین 39 مختلف ممالک سے تشریف لائے تھے۔ جن میں اعداد و شمار کے حساب سے بیشتر افراد بالترتیب سپین، امریکہ، اٹلی، پولینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے مزید کہا: مجموعی طور پر حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے شعبہ نے اس سال اکتوبر میں تقریباً 190 بین الاقوامی زیارتی گروپس کی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا: بہت سے غیر ملکی زائرین اور ٹورسٹ جو زیارتی و سیاحتی ٹورز کے ذریعہ یا انفرادی طور پر حرم مقدس قم میں داخل ہوتے ہیں، وہ (آشنائی نہ ہونے کی بنا پر) حرمِ مطہر کے بین الاقوامی امور کے شعبہ سے رجوع نہیں کر پاتے۔ لہذا بیان کئے گئے یہ اعداد و شمار ان گروہوں سے متعلق ہیں جو حرم مقدس میں داخل ہونے پر حرمِ مطہر کے بین الاقوامی امور کے شعبہ سے رجوع کرتے ہیں اور ہم سے مترجم کی درخواست کرتے ہیں اور ان کا ریکارڈ ثبت کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .