۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
زائرسرای کوثر

حوزہ/ زائرین کی ایک اہم ضرورت ان کی رہائش ہے اور اس سلسلے میں صحن جواد میں واقع زائر سرائے کوثر 340 افراد اور شبستان نجمہ خاتون کو 1500 افراد کی گنجائش کے ساتھ زائرین اربعین کے خدمت میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حمید عبدالکریمی نے زائرین اربعین کے لیے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے کی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: زائرین کی ایک اہم ضرورت ان کی رہائش ہے اور اس سلسلے میں صحن جواد میں واقع زائر سرائے کوثر 340 افراد کی گنجائش کے ساتھ زائرین اربعین کے خدمت میں ہے۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ زائر سرائے کوثر کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے، مزید کہا: اس مہمان خانے کا رجسٹریشن ہر رات 9:00 بجے سے کی جاتی ہے اور مہمان خانہ 11:00 بجے سے زائرین کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شعبہ زائرین کی خدمات کے سربراہ نے مزید کہا: مقدس شہر قم میں اربعین حسینی کے زائرین کی کثیر تعداد کی وجہ سے شبستان نجمہ خاتون کو 1500 افراد کی گنجائش والے زائرین کی رہائش کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اور زائرین اس جگہ پر رات 10:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک قیام کر سکتے ہیں۔ نیز، شبستان نجمہ خاتون کو زائرین کرام کے لیے دوپہر 2:00 سے شام 6:00 بجے تک آرام کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: زائرین کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے، بزرگوں کے لیے سامان کی حفاظت کا شعبہ، موبائل چارجنگ، اور جوتوں کی حفاظت کے لئے مخصوص شعبہ کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .