۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید ناصر عباس انقلابی

حوزہ/ خادم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس انقلابی نے کہا کہ دفتر قائد قم اور قومی پلیٹ فارم ہمارے پاس بطور  امانت ہے جس کو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ جو بھی عالم دین اور طالب علم حرم میں مجلس پڑھنا چاہتا ہے تو دفتر حسب سابق ان کو موقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ زائرین کے مسؤل اور خادم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس انقلابی نے کہا ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا عالم بنو یا عالم سے محبت کرنے والے بنو، اسکے علاوہ راستہ کا انتخاب ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے۔ 

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے گزشتہ پچیس سال سے زائرین کی خدمت انجام دی جارہی ہیں۔ جہاں پاکستان کے بیشتر خطباء کو مجالس و محافل پڑھنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سال بھر حرم مطہر میں دین کی تبلیغ و ترویج کیلئے شعبہ زائرین کوشاں ہے اور اس سال کورونا کے سخت ترین حالات میں بھی عالمی پیمانہ پر عشرہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کے معروف خطباء نے خطاب کیا۔ 

خادم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس انقلابی کا مزید کہنا تھا کہ دفتر قائد قم اور قومی پلیٹ فارم ہمارے پاس بطور  امانت ہے جس کو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے دعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عالم دین اور طالب علم حرم میں مجلس پڑھنا چاہتا ہے تو دفتر حسب سابق ان کو موقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور دفاع تشیع، حقوق تشیع اور ترویج تشیع کیلئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اگر خدا کی رضا کیلئے کام کیا جائے تو خدا خود عزت بھی عطا کرتا ہے لیکن جو کام خدا کیلئے نہ ہو اس میں ضرور ناکامی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا سب کچھ لٹا سکتا ہوں لیکن قومی قیادت اور پلیٹ فارم کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .