۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ہادی حسین

پاکستان میں نمایندہ آیت اللہ یعقوبی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی امریکی حکومت نے تعلیمی ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر بابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے ۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نے امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک تعلیمی ادارے پر پابندی لگاکر تعلیم دشمن ہونے اور اپنی خباثت کا ثبوت دیا.

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی تعلیم دشمن پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ المصطفیٰ یونیورسٹی میں تمام مسالک و مذاہب کے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے120 ممالک کے طلبا و طالبات دینی علوم حاصل کرتے ہیں جس کے نصاب میں دہشت گردی تو درکنار فرقہ وارانہ مواد بھی شامل نہیں۔

مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی امریکی حکومت نے تعلیمی ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .