۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تربیتی ورکشاپ

حوزہ/ ایران میں ایک بڑے سائنسدان محسن فخری زادے پر حملہ عالمی سازش کا نتیجہ تھا، استعمار اور یورپ اس وقت اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مجوزہ مسئولین کے لئے دو روزہ مسئولین ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں بیس سے زائد مجوزہ مسئولین نے شرکت کی۔

ورکشاپ سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر حیدری، ڈاکٹر جواد خان، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، سابقہ ڈویژنل صدور فرخ شمسی، ڈاکٹر ضیغم حسنین اور سابق ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے تنظیمی اور عصر حاضر کے دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ آئی ایس او ملتان کے نومنتخب ڈویژنل صدر ثقلین ظفر نے ابتدائی گفتگو میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

دیگر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، استعمار اس وقت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کرایا جائے، اس وقت عرب حکمران امریکہ اور اسرائیل کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں، 56 اسلامی ممالک مل کر ایک اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکتے،؟ ان حکمرانوں کو اپنے مفاد فلسطینیوں سے زیادہ عزیز ہیں، آج اسلامی ممالک پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ایک بڑے سائنسدان محسن فخری زادے پر حملہ عالمی سازش کا نتیجہ تھا، استعمار اور یورپ اس وقت اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .