۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کوٹلہ حاجی شاہ میں نئی تعمیر شدہ مسجد صاحب الزمان کا افتتاح

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ضلع لیہ کے نواحی علاقے کوٹلہ حاجی شاہ میں نئی تعمیر شدہ مسجد صاحب الزمان کا افتتاح عمل میں آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ضلع لیہ کے نواحی علاقے کوٹلہ حاجی شاہ میں نئی تعمیر شدہ مسجد صاحب الزمان کا افتتاح کر عمل میں آیا۔

مسجد کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی نے کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء صفدر حسین خان، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان، صفدر حسین گشکوری اور دیگر رہنماء موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مساجد شعائراللہ ہیں، ان کی تعمیر سے زیادہ ان کی آبادکاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، آج مساجد کو فرقہ واریت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ملک میں ایک طرف شدت پسندی کو استعمار استعمال کر رہا ہے تو دوسری طرف سیاسی طور پر ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف خوش آئند ہے، اسرائیل ایک ناپاک وجود کی مانند ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .