حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ مہدویت اور عید نیمۂ شعبان کے موقع پر مسجد مقدس جمکران کی ثقافتی انتظامیہ کی طرف سے دخترانِ مہدوی کے لئے شہداء کی نیابت میں مسجد مقدس جمکران تک پیادہ روی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سینکڑوں بچیوں نے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے "بلوار پیغمبر اعظم (ص)" کے راستے پیدل چلتے ہوئے شہدائے انقلاب اسلامی، دفاع مقدس، مدافعینِ حرم بالخصوص سردار شہید قاسم سلیمانی کی نیابت میں مسجد مقدس جمکران میں حاضری دی اور آخر میں مسجد مقدس جمکران کے "کربلا ہال" میں امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے تجدید عہد کیا۔
حوزہ علمیہ کے ماہرین کی تقاریر، دینی و ملی ترانوں کا اجراء اور اہل بیت (ع) کی مدح سرائی وغیرہ اس اجتماع کے دیگر پروگرامز میں شامل تھے۔