۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین محمدحسن رحیمیان

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے متولی نے کہا: اسلامی انقلاب کے کئی دہائیوں کے بعد مسئلہ مہدویت اور اس کے بقیہ پہلوؤں پر علمی مراکز، تعلیمی سینٹرز، تحقیق اور ملک کے ثقافتی مراکز نے بہت کم کام کیا ہے حتی کہ ہمارے سینما میں بھی مہدویت پر کوئی خاص کام نہیں ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی جناب حجت الاسلام والمسلمین محمدحسن رحیمیان نے مسجد جمکران میں "یونیورسٹیز والوں کا حضرت ولیعصر (عج) کے ساتھ علمی عہد" کے عنوان پر منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نوجوانوں کے مسائل بالخصوص مہدویت، امام عصر عجل ا للہ تعالی فرجہ الشریف اور ان کے مستقبل پر توجہ دینا ان قیمتی اقدامات میں سے ایک ہے جو حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز کے اساتید جوانوں تک منتقل کر سکتے ہیں البتہ یہ دروس صرف معارف اسلامی کے دروس پر ہی منحصر نہیں ہونے چاہئیں بلکہ مہدویت کے موضوع پر خصوصی دروس کا انعقاد کیا جائے۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے کہا: ہمیں تعلیمی اداروں میں امام زمانہ عجل ا للہ تعالی فرجہ الشریف کی شناخت پر زور دینا چاہئے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے " مَنْ ماتَ وَ لَمْ یعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ مَاتَ مِیتَةً جَاهِلِیة" جو شخص بھی امام زمانہ عجل ا للہ تعالی فرجہ الشریف کی شناخت کے بغیر مرا وہ گویا جاہلیت کی موت مرا"۔ پس جس چیز کی اس وقت اسلامی معاشرہ کو ضرورت ہے وہ امام زمان عجل ا للہ تعالی فرجہ الشریف کی درست شناخت ہے لہذا ہم سب کا فریضہ ہے کہ معاشرہ میں اسے فروغ دیں اور سب سے پہلے یہ کام معاشرہ میں موجود نامی گرامی اور برجستہ افراد کے توسط سے انجام پانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: " اسلامی انقلاب کے کئی دہائیوں کے بعد مسئلہ مہدویت اور اس کے بقیہ پہلوؤں پر علمی مراکز، تعلیمی سینٹرز، تحقیق اور ملک کے ثقافتی مراکز نے بہت کم کام کیا ہے حتی کہ ہمارے سینما میں بھی مہدویت پر کوئی خاص کام نہیں ہوا ہے حالانکہ اس کے برعکس مغرب میں میڈیا اربوں ڈالرز خرچ کرتا ہے تاکہ مفہومِ مہودیت کے خلاف فلمیں اور ڈراموں کے ذریعہ لوگوں کے ذہنوں میں انحرافات ایجاد کر سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان نے کہا: آج ہمارے علمی مراکز کو دشمن کی اس حرکت اور ملک میں کی جانے والی مہدویت کے خلاف  مذموم کوششوں کو اجاگر کرنا چاہئے تاکہ حد الامکان امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مہدویت اور فلسفۂ انتظار سے دنیا کو متعارف کرایا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .