۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
دوران غیبت، امام زمان (عج) سے ملاقات کے دعووں کی تحلیل اور تجزیہ

حوزہ/ علمی کانفرنس "غیبت کے زمانے میں امام زمان (ع) سے ملاقات کے دعویداروں کے بارے میں تجزیاتی نظریہ" کے عنوان سے مدرسہ علمیہ امام منتظر (عج) قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس/ایک علمی کانفرنس "غیبت کے زمانے میں امام زمان (ع) سے ملاقات کے دعویداروں کے بارے میں تجزیاتی نظریہ" کے عنوان سے مدرسہ علمیہ امام منتظر (عج) قم میں برگزار ہوئی۔

اجلاس کے آغاز میں وفاق المدارس شیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ علی اصغر سیفی نے اس بیان کے ساتھ کہ: امام زمان علیہ السلام سے اب تک ملاقات ہوچکی ہے، لیکن خصوصی شرائط کے ساتھ ۔اپنی رائے کا اظہار کیا کہ: امام زمانہ سے ملاقات کا دعوی کرنے والوں میں سے بعض افراد لوگوں کے عقائد کا غلط استعمال کرتے ہوئے دین اور اسلامی معاشرے کا نقصان کرتے ہیں اور اس وقت یہ دعوی پیش کرتے ہیں جبکہ وہ اکثر ان پڑھ ہوتے ہیں اور ان کے دعوے کی بھی کوئی مضبوط وجہ نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا شخصی اور فیزیکلی طور پر نہ کہ خواب و خیال میں غیبت کبریٰ کے دوران امام عصر (ع) سے ملنا ممکن ہے یا نہیں؟  ۔" اس سوال کے جواب کے لئے، آیات اور احادیث کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔

مہدویت کی بحثوں کے محقق، امام الزمان علیہ السلام کی عدم موجودگی کے بارے میں کچھ آیات اور روایتوں کا حوالہ دیتے ہوئے جاری رکھتے ہیں: آیات و روایات کے مطابق ، غیبت کے دوران امام عصر (ع) سے ملنا ممکن نہیں ہے ، اور اس سلسلے میں تمام راستے لوگوں کے لئے بند ہیں۔

انہوں نے بیان کیا: حضرت بقیات اللہ الاعظم ، امام زمان علیہ السلام سے ملاقات اس وقت ہوتی ہے جب امام خود کسی شخص یا افراد سے ملنا ضروری سمجھیں ، اور بصورت دیگر لوگوں کا امام الزمان علیہ السلام سے ملاقات کرنا کسی بھی وقت اور وہ جگہ جہاں وہ چاہتے ہیں ممکن نہیں ہے اور جو بھی ملنے کا دعوی کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔

حجۃ الاسلام سیفی نے، امام الزمان علیہ السلام کے ساتھ بعض فقہاء اور بزرگوں کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس قسم کی ملاقات خود امام نے بھی کی تھی اور ایسا اس وقت ہوا جب فقیہ کو فقہی یا علمی مسئلے میں کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہوا جسکی لوگوں کو ضرورت تھی جسکا کا کوئی حل نہیں تھا۔یہاں، امام زمان فقیہ سے ملتے ہیں اور معاشرے میں کسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اس مسئلے کا حل بتاتے ہیں۔

انہوں نے امام عصر (ع) سے ملاقات کے جھوٹے دعویداروں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: آیات، احادیث اور نیک لوگوں کی سیرت کے مطابق، امام عصر (ع)  سے ملنا ممکن نہیں ہے اس سلسلے میں ملاقات کا دعویٰ غلط ہے اور امام کے ساتھ ملاقات کے دعویداروں کا انہی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ، ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے اور ان سے اس بات کی قطعی وجہ پوچھنا چاہئے کہ وہ یہ دعوی کس دستاویز کے ساتھ کرتے ہیں۔

نشست کے دوسرے دورے میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ کے محقق، حجۃ الاسلام قنبر علی صمدی نے بیان کیا کہ: امام الزمان علیہ السلام کی غیبت کے دوران ان سے ارتباط اور ملاقات ایک بہت پیچیدہ مسئلہ اور ملاقات کے دعووں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا: "شیعہ عقائد کے مطابق ، امام الزمان علیہ السلام کی جسمانی موجودگی اور معاشرے پر ان کے نظم و نسق کا ایک قطعی اعتقاد ہے ، اس لحاظ سے کہ امام العصر (ع) گمنام اور غیر متعارف طور پر معاشرے میں موجود ہیں ، اور لوگ انہیں نہیں پہچانتے ہیں نہ ہی انہیں درک کرتے ہیں۔
مہدویت کے محقق نے یہ بیان جاری رکھتے ہوئے کہ:  روایتوں کے مفہوم کے مطابق غیبت کا مطلب یہ ہے کہ امام معاشرے میں موجود ہیں لیکن نظروں سے غائب ہیں، بیان کیا کہ: امام الزمان علیہ السلام اس طرح مکمل فطری اور معمول کی زندگی گزار رہے ہیں کہ کچھ لوگ انہیں دیکھتے ہیں لیکن وہ نہیں پہچانتےاور وہ توجہ نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا: اس مسئلے کے مطابق ، امام کے ساتھ تعلقات کو دو طریقوں سے بیان کیا جاسکتا ہے۔ پہلا یہ کہ روحانی اور معنوی تعلق ہو، اس طرح کا ارتباط کسی کے ساتھ بھی برقرار ہوسکتا ہے اور یہ کچھ لوگوں کے لئے مخصوص نہیں ہے ، اور دوسرا آمنے سامنے اور حضوری ارتباط ہے اس معنی میں کہ کوئی شخص امام (ع) کو جسمانی طور پر درک کرے اور ان کے ساتھ بات چیت کرے۔

حجۃ الاسلام صمدی نے امام عصر (ع) کے ساتھ رو بہ رو اور حضوری رابطے کی دوسری شکل کی وضاحت کی اور کہا: غیبت کبری کے دوران اصول یہ ہے کہ امام زمان (ع) کے ساتھ کوئی ارتباط اور ملاقات نہیں ہوتی ہے۔اور نظروں  سے امام کی غیبت اس وجہ سے ہے کہ وہ معاشرے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو ایک خاص وقت پر مکمل طور پر پورا کرسکیں۔

انہوں نے بیان کیا: آیات شریفہ کے مطابق اللہ کا قطعی وعدہ یہ ہے کہ «وَنُریدُ أَن نَمُنَّ عَلَی الَّذینَ استُضعِفوا فِی الأَرضِ وَنَجعَلَهُم أَئِمَّةً وَنَجعَلَهُمُ الوارِثینَ؛ہم زمین کے مظلومین کو برکت دینا چاہتے ہیں اور انہیں زمین پر قائد اور وارث بنانا چاہتے ہیں!" اور « وَعَدَ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْأَرْضِ کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِهِمْ...؛ خدا نے آپ میں سے ان لوگوں سے جو (خدا اور امام زمان پر)ایمان رکھتے ہیں اور اعمال صالحہ انجام دیتے ہیں وعدہ کیا ہے کہ ، خدا انہیں زمین پر ایسے ہی خلافت دیگا جس طرح گزشتہ پیغمبروں کی صالح امت انکی جانشین ہوئی۔۔۔»دین پیغمبر تمام عالم پر بہ طور کامل محقق ہو کر رہے گا۔

المصطفی العالمیہ سوسائٹی کے بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ مذہب اور فکر عالمگیر ہے ، مزید کہا: "دنیا کا آئندہ مذہب شیعی اسلام ہے ، اور پوری دنیا میں شیعہ وقار فروغ پائے گا۔ "

انہوں نے جاری رکھا: امام عصر (ع) کے ذریعہ نبی اکرم (ص) کے مشن کی مکمل تکمیل دنیا میں اس وقت ہوگی جب معاشرتی بنیاد تیار ہوجائے گی اور اگر یہ تیاری حاصل ہوجائے تو۔ امام زمان (ع) کی انسانی حکومت لفظ کے صحیح معنی میں، قائم ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .