شعائر اللہ
-
اربعین حسینی۔۔۔ شعائر اللہ ہے
حوزہ/ چودہ صدیوں سے محرم اور اربعین منانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ آئے روز اور ہر سال پہلے سے زیادہ محبت و عقیدت اور جوش و جذبہ دکھائی دیتا ہے۔ امام حسین ؑ چونکہ محسن ِ انسانیت ہیں اس لئے ان کے ساتھ منسوب محرم بالخصوص اربعین کا اجتماع اب عالمی سطح پر انسانیت کی نمائندگی کا حامل بن چکا ہے۔
-
صوبہ قزوین میں رہبر معظم کے نمائندے:
صرف پرچم نصب کر دینا تعظیم شعائر الہی نہیں ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین عابدینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف پرچم نصب کر دینے کو تعظیم شعائر الہی نہیں کہا جاتا، بلکہ تعظیم شعائر الہی یعنی لوگوں کو آرام و آسائش مہیا کرانا بھی ہے لوگوں کے کام کی گرہ کو کھولنا اور ان کی مشکلات و آسان کرنا ہے اور خدا کے ساتھ اپنے عہد کو فراموش نہ کرنا اور اخلاقی اصولوں اور اقدار پر ثابت قدم رہنا ہے۔
-
شعائر اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث،اس پر کسی مکتب فکر کی اجارہ داری نہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
-
مساجد شعائراللہ ہیں، ان کی تعمیر سے زیادہ ان کی آبادکاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت، علامہ اقتدار حسین نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ضلع لیہ کے نواحی علاقے کوٹلہ حاجی شاہ میں نئی تعمیر شدہ مسجد صاحب الزمان کا افتتاح عمل میں آیا۔