۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ المنتظر پاکستان

حوزہ/ سربراہ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے علامہ مرید حسین نقوی ناظم اعلیٰ اور علامہ افضل حیدری مہتمم اعلی جامعۃ المنتظر لاہور مقرر و معین کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر پاکستان لاہور کے اجلاس میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مد ظلہ العالی کی مدبرانہ حکمت عملی علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن، مدارس کی تاسیس اور تعمیر اور غرباء اور یتامی کی امداد و مزید دیگر خدمات کو جاری رکھنے کے لیے اور حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر پاکستان کی مزید ترقی کے لئے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی جو مدینہ العلم ایجوکیشن سینٹر کوپن ہیگن ڈانمارک کے مدیر ہیں کو ناظم اعلٰی کے منصب پر خدمات انجام دینے کیلٸے ذمہ داری سونپی گئی ہے اور ساتھ ہی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے ٹرسٹ کا بھی عہدہ موصوف کے ذمہ پیش کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے مہتمم اعلی و ٹرسٹی کے عہدہ پہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد افضل حیدری کو معین فرمایا ہے۔

مزید ٹرسٹ میں سیٹھ نوازش علی ساعتی رحمۃ اللہ جو ادارہ کے منیجنگ ٹرسٹی تھے ان کی جگہ پر الحاج شیخ مہدی رضا ساعتی کو منیجنگ ٹرسٹی اور شیخ اختر مرتضی نقوی کو نائب صدر و شیخ محمد رضا ساعتی کو ٹرسٹی بنانے کی تجویز پیش کی جسے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قبول کیا اور تمام بزرگان کی موفیقیت کے لیے دعا کی گئ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .