حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم کے پرنسپل اور اراکین کی کی جانب سے علامہ افضل حیدری حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کا مہتمم اعلی اور علامہ مرید نقوی کو حوزہ ہذا کا ناظم اعلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن درجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ افضل حیدری صاحب کو حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کا مہتمم اعلی اور اسی طرح حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی صاحب کو حوزہ ہذا کا ناظم اعلی منتخب ہونے پرخلوص دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
دعا ہے کہ پروردگار آپ کو محسن ملت (رح) کے مشن پر چلتے ہوئے طلاب جامعہ کی تعلیم و تربیت کی عظیم ذمہ داری پر مزید پربرکت توفیقات سے نوازے الہی آمین۔
پرنسپل اور اراکین
مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم المقدس