جامعۃ المنتظر لاہور
-
مسلمان کی شناخت اسلام ہے، فرقہ نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے، کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔
-
آج پاکستان بھر میں علماء کی محنتوں سے شیعہ مدارس موجود ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعہ قوم کے پاس1960ءکی دہائی میں صرف چند مسجدیں تھیں کہ جن میں نماز با جماعت تقریباً ًنہیں ہوتی تھی۔لوگوں کو اپنی میتیں صحیح طور پر دفن کرنے کی رہنمائی بھی نہیں تھی۔ جب ان کو علماء شرعی مسئلہ بتاتے تو کہتے تھے ہم نے تو اس سے پہلے ایسا نہیں سنا، لیکن آج پاکستان میں علماء کرام کی محنتوں کے بدولت شیعہ مدارس کافی حد تک لوگوں کے درمیان پہونچ چکا ہے۔
-
قرآن سے محبت ایمان اور اس پر عمل کرنا تربیت اسلامی ہے، مولانا تطہیر زیدی
حوزہ/مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ قرآن مجید کی تمام سورتیں انسانی تربیت کے لئے نازل ہوئیں ہیں۔
-
جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلی کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات
حوزہ / مکتب تشیع کی معروف عظیم الشان درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلی، وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ اور بزرگ عالم دین استاذ العلما والفضلا حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ السید ریاض حسین النقوی النجفی دام ظلہ العالی شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔
-
جامعۃ المنتظر لاہور میں قادیانیوں کے وفد نے اسلام قبول کیا
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں قادیانیوں کے ایک وفد کی آمد اور جامعۃ المنتظر کے پرنسپل حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کے بعد مذہب حقہ کو قبول کیا۔
-
مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم کی جانب سے علامہ افضل حیدری اور علامہ مرید نقوی کو تہنیت و تبریک
حوزہ/ مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم کے پرنسپل اور اراکین کی کی جانب سے علامہ افضل حیدری حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کا مہتمم اعلی اور علامہ مرید نقوی کو حوزہ ہذا کا ناظم اعلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
کورونا کی موجودہ لہر بہت شدید ہے، علماء لوگوں کو SOP’S کی پابندی کی تاکید کریں، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کورونا کی موجودہ لہر بہت شدید ہے۔ علماء کرام وآئمہ جمعہ و جماعات اپنے خطبات میں لوگوں کو متوجہ کریں اور SOP'S کی پابندی کی تاکید کریں تا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے ۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت دنیائے شیعیت و فقاہت کے لئے ایک عظیم سانحہ، علمائے شیعہ مقیم امریکہ
حوزہ/ |صدر موتمر علمائے شیعہ پاکستان مقیم شمالی امریکہ نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی ناگہانی رحلت کو ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
-
ویڈیو| لاہور حفیظ سنٹر سانحہ، جامعۃ المنتظر لاہور خدمت خلق میں پیش پیش
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر اور المنتظر ریلیف ٹیم کی طرف سے حفیظ سنٹر حادثہ میں موجود ریسکیو کی ٹیمیں ، رینجرز کے جوان ،پولیس کے جوانوں کے لئے کھانا، کولڈ ڈرنک اور پانی کا انتظام کیا گیا۔