۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے، کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکم قران کے مطابق مسلمان کی شناخت اسلام ہے، فرقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے چونکہ کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان دنیا سے آزاد ہو جاتا ہے اور وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔ ہم انبیاءاور آئمہ کو خداوند قدوس کے حکم پر مانتے ہیں۔ یہ کلمہ طیبہ لا الہٰ الا اللہ کی پیروی ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تبلیغ دین سے روکنے کے لیے کفار نے مال و دولت کی پیشکش کی مگر آپ نے فرمایا:’ میں اللہ کے حکم کو لوگوں تک پہنچانے سے دریغ نہیں کروں گا، چاہے میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پر چاند رکھ دیا جائے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا بھی فرمان مبارک ہے کہ پوری دنیا میری مخالف ہو جائے میں حق کا راستہ نہیں چھوڑوں گا۔حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کو انقلاب کا راستہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو انہوں نے امریکہ اور روس کے خلاف’ لا شرقی، لاغربیہ کا نعرہ لگایا کہ وہ مغرب کی مانتے ہیں اور نہ ہی مشرق کی، وہ اللہ تعالیٰ کے دین کے مطابق عمل کریں گے۔اس طرح ایران نے بڑی مشکلات جھیلیں لیکن بانی انقلاب اسلامی کے مشن کو ابھی تک جاری رکھا ہو ا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .