آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
-
پارا چنار ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار،ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی, آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے نے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کردیا،سامان کے ٹرکوں کو لوٹنا اور مسافروں کو شہید کرنا غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام ہے ملک میں دہشت گردی تشویشناک،ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔
-
مسلمان کی شناخت اسلام ہے، فرقہ نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے، کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔
-
رہبر معظم کے نام حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے ۔
-
آیت اللہ اعرافی کے نام آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے سربراہ حوزہ علمیہ ایران کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے ۔
-
اہل تشیع پاکستان کی موثر قوت،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ صرف ایک شیعہ عالم کو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر بنانا ناکافی، 50 فیصد حصہ ملنا چاہئیے،متحدہ مجلس عمل تحریک جعفریہ کی سپورٹ سے دوسری بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھری۔
-
غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر امت کی مجرمانہ خاموشی پر افسوسناک ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یہودیوں کے ہاتھوں روزانہ کئی ہولوکاسٹ ہورہے ہیں، امریکہ اسرائیل کا غلام بن گیا،مسلم ممالک کی بے عملی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہو گیا ہے،ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، جو دعویدار تو ہیں مگر اسلام پر عمل نہیں کرتے، ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ، امت مسلمہ کا حصہ، افسوس ہم زبانوں، ممالک اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے، اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے، غریب امیر کے درمیان تفاوت نہیں۔
-
ایران کا حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کیخلاف دفاع کا آغاز، اب مسلم ممالک ساتھ دیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی تو مسلم ملک ان کی مدد کو پہنچا، ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے،مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں۔
-
قرآن مجید نور، کتاب زندگی ہے، شب قدر میں نازل کیا گیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب: قرآنی معارف، تعلیمات آیات الٰہی ، تذکیہ نفس ، اسرار و رموز قرآنی اور تدبر و تفکر و تعقل کی طرف توجہ کم دی جاتی ہے، قرآن کے ذریعے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا خطبہ جمعہ سے خطاب؛
فیس طے کرکے ذکر قرآن و اہل بیت کرنا کاروبار ہے دین کی خدمت نہیں
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے واضح کیا ہے کہ فیس طے کرکے مجالس اور محافل میں ذکر قرآن و اہلبیت کرنا حرام نہیں مگر یہ مزدوری شمار ہوگی اور ثواب نہیں ملے گا۔ یہ کاروبار ہو گا، دین کی خدمت نہیں۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی:
حضرت امام حسین (ع) دین اسلام کے لیے نکلے تھے، کسی فرقے کے لیے نہیں
حوزہ/ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا: مدارس دینیہ اسلامی مراکز ہیں۔ علم کے ساتھ روحانی بلندی بھی ضروری ہے۔
-
حوزہ علمیہ قم کے بزرگ اساتذہ اور علمائے کرام کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات + رپورٹ
حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ان دنوں نجی دورے پر قم المقدسہ میں موجود ہیں۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا جسٹس سید افضل حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس
حوزہ/آیت اللہ سید حافظ ریاض نے کہا کہ افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
-
مفتی رفیع عثمانی کی علوم دینیہ کی ترویج میں کردار قابل تحسین ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی کا مفتی تقی عثمانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
علماء و ذاکرین کانفرنس سے صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان کا خطاب؛
محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عزاداری سید الشہداءکو بھرپور طریقے سے منائیں یہ ان کا بنیادی شہری و مذہبی حق ہے اور کوشش کریں کے محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فرغ حاصل ہو سکے۔
-
سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کا رہبر انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر ہدیہ تبریک
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا: دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔
-
علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔
-
جان بوجھ کر نماز نہ پڑھنے والا شخص کافر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کتنا رحیم ہے کہ جس نے انسان کوتمام نعمتیں دیں اور اس سے صرف سترہ رکعت نماز پڑھنے کا کہا ہے۔ انسان جتنا بھی اچھا ہو ،اگر ایک دفعہ بھی جان بوجھ کر نماز نہیں پڑھتا تو کافر ہے جبکہ جو اللہ کے گھر مسجد میں نہیں آتا وہ شکل سے تو انسان ہو سکتا ہے مگر حقیقت میں انسان نہیں۔
-
مدیر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم:
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی صدارت میں وفاق المدارس الشیعہ دینی و سیاسی اور قومی پلیٹ فارم پر بہترین کارکردگی انجام دے رہا ہے، علامہ علی اصغر سیفی
حوزہ/ مدیر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے تمام شیعہ دینی مدارس کے امور کو نظم بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مکاتب و مذاہب کے مدمقابل نیز سیاسی سطح پر تشیع پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے، 1989 میں وفاق المدارس کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔
-
قیامت کے دن گمراہ لوگوں کا یہ عذر قبول نہیں کیا جائے گا کہ انہیں غلط رہبروں نے راہِ حق سے ہٹادیا تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے فرمایا کہ تعلیم کامقصد اخلاق، کرداراور اچھی تربیت ہونا چاہیے، مفیدتحریر، کتاب، درخت یا رفاہِ عامہ اور اچھی تربیت یافتہ اولاد اچھی آخرت کے لئے نصیحتیں ہیں۔