حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زائرین کے ایران عراق کے راستے کھولے یا اپنے خرچ پر لوگوں کو فضائی سہولت فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کے لئے اربعین پر جائیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے،راستے کھولے۔
ان کا کہنا تھا لاکھوں کی تعداد میں عوام پاکستان سے ہر سال اربعین پر جانے کے لئے جاتے ہیں کہ نجف سے کربلا تک مشی میں حصہ لیں گے۔بائی روڈ سفر پرپابندی عائد کرنا افسوس ناک ہونے کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف بھی ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ راستوں کو ہموار کرنا، اور شہریوں کو سکیورٹی دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اس قابل ہیں کہ وہ زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ