بدھ 30 جولائی 2025 - 12:09
زائرین کے زمینی سفر پر پابندی، زائرین و عزاداران کا شاہراہِ پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ حکومت پاکستان کی جانب سے اربعین کے موقع پہ زمینی راستوں کی بندش کے فیصلے کے خلاف زائرین و عزاداران امام حسین علیہ السّلام کی طرف سے شاہراہِ پاکستان پر علامتی احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے اربعین کے موقع پہ زمینی راستوں کی بندش کے فیصلے کے خلاف زائرین و عزاداران امام حسین علیہ السّلام کی طرف سے شاہراہِ پاکستان پر علامتی احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ جاری ہے۔

اس موقع پر مولانا مناظر عباس تقوی نے کہا کہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں؛ سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مولانا کامران عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو نا قابلِ قبول ہے۔

احتجاج میں شریک شرکاء نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے راستوں کی بندش کے اعلان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

شرکائے احتجاج سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، حکومت راستے بند کرکے مذہبی اور انسانی آزادی کے حقوق کو سلب کررہی ہے، شہریوں کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، لہٰذا مقتدر حضرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور راستے کھولے جائیں، تاکہ زائرین مقررہ وقت پر مقاماتِ مقدسہ پہنچ سکیں۔

اس موقع پر شرکائے احتجاج سے مولانا صادق جعفری ایم ڈبلیو ایم، مولانا مظہر حسین جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن سمیت دیگر نے خطاب کیا، جبکہ محترم حسنین مہدی رضوی مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل، محترم شفاعت پہلوانی نائب صدر شیعہ علماء کونسل سندھ، مولانا محمد حسین رہنماء ایم ڈبلیو ایم کراچی اور اراکینِ خیرالعمل ٹرسٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha