اتوار 3 اگست 2025 - 18:37
قائد ملت جعفریہ کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس / زائرین کے زمینی راستوں کی بندش سے متعلق تبادلۂ خیال

حوزہ / اجلاس میں زائرین کے زمینی سفر پر حکومت کی جانب سے بندش کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مفصل مشاورتی عمل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائش گاہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے مجلس عاملہ کے ارکین نے بھر پور شرکت کی اور جو ارکین مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نہیں پہنچ سکے وہ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن کے مطابق دو سیشنز پر مشتمل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کاتقریباآٹھ گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں حکومت کی جانب سے زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے حوالے سے یک نکاتی ایجنڈے پر غور وخوص کیا گیا اور تمام پہلوؤں پر مفصل تبادلہ خیال کے بعد مختلف تجاویز مرتب کی گئیں جسے حتمی شکل دینے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس کل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اجلاس کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا کہ آج بروز پیر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مشاوری عمل کے متفقہ طور پر اہم فیصلوں سے پوری قوم کوآگاہ کیا جائیگا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اجلاس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے ارکین مجلس عاملہ کی قابل عمل تجاویز کا سراہا اور اراکین مجلس عاملہ کو زمینی راستوں کی بندش کے اس اہم مسئلے کو دانائی ، حکمت اور پر امن حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ غریب عوام کے اپنے امام کی زیارت کیلئے جانے والے قریبی راستوں کی بندش ان کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہوسکتے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha