حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمیی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی اور مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی پر مشتمل مشترکہ وفد نے صوبائی وزیر خواجہ سلیمان رفیق، ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی اپریشن طارق چوہان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ خرم اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری احسان جمالی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر گرفتاریوں، مقدمات کے اندراج، پولیس و انتظامیہ کے نامناسب رویہ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے 70 صفحات پر مشتمل پیش آمدہ مسائل کے حوالے سے یاداشت پیش کی گئی جبکہ آغازِ محرم سے اب تک جمع شدہ مسائل پر مشتمل 405 صفحات کی پہلی جلد جس میں مسائل کا تفصیلی ذکر موجود ہے مسلم لیگ ن اور اربابِ اقتدار کو پہنچائی گئی۔
اربابِ اقتدار نے مسائل کے حل کےلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔









آپ کا تبصرہ