بدھ 17 دسمبر 2025 - 10:14
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کی ملاقات / دینی مدارس کے مثبت اور تعمیری کردار پر تاکید

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر اور حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سرپرستِ اعلیٰ نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان سے راولپنڈی میں ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر اور حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے تفصیلی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ جناب علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی بھی موجود تھے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کی ملاقات / دینی مدارس کے مثبت اور تعمیری کردار پر تاکید

اس موقع پر قومی و سیاسی امور، دینی مدارس کے کردار اورعصری تقاضوں، اور درپیش مذہبی و ملی مسائل پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

دونوں بزرگ علماء نے دینی مدارس کے مثبت اور تعمیری کردار پر زور دیتے ہوئے اتحادِ امت، فکری ہم آہنگی اور قومی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کی ملاقات / دینی مدارس کے مثبت اور تعمیری کردار پر تاکید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha