آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
-
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کی 72 سالہ تقریبات اختتام پذیر،حمایت از فلسطین کانفرنس کا انعقاد؛
انقلابِ اسلامی ایران نے اہل تشیع کو عزت بخشی اور قرآنی احکامات نافذ کئے: آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران نے اہل تشیع کو عزت بخشی ہے، ایران نے قرآنی احکامات کو نافذ کیا ہے، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں نماز با جماعت اور قرآن مجید کو فروغ دیا۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا سیدحسن نصر اللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور شدید مذمت؛
عالم اسلام ایک عظیم مجاہد عالم دین سے محروم ہو گیا
حوزہ / صدر وفاق المدارس الشیعہ نے کہا: شہید قدس کا خلا پورا نہیں کیا جا سکے گا، عالم اسلام ایک عظیم مجاہد عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ حسن نصر اللہ کی شہادت بڑا نقصان ہے لیکن فلسطین کی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں۔
-
ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت ہے ،جسے تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے ،باقی مسلمان فرقوں نے امامت کو تسلیم نہیں کیا ،جیسے یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو تسلیم نہ کیا اور مسیحیوں نے ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلیم نہ کیا اور وہ پیچھے رہ گئے۔
-
اہل تشیع پاکستان کی موثر قوت،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ صرف ایک شیعہ عالم کو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر بنانا ناکافی، 50 فیصد حصہ ملنا چاہئیے،متحدہ مجلس عمل تحریک جعفریہ کی سپورٹ سے دوسری بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھری۔
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت عظیم سانحہ،شہید کی پوری زندگی جدوجہد آزادی فلسطین میں گذری، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: امریکہ اور اسرائیل ایک عرصے سے ایران کے خلاف سازشیں کر رہے تھے، جدوجہد کے راہی کو شہادت کا امکان رہتا ہے،امت مسلمہ کو فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، بہت جلد فلسطین، بیت المقدس آزاد ہوگا۔
-
مذہبِ تشیع کی نمائندگی کے بغیر نظریاتی کونسل اسلامی کونسل نہیں ہو سکتی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔
-
پابندیوں اور مہنگائی کے باوجود ایران کی طاقت بڑھ رہی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر مدتوں سے عالمی سطح پر اقتصادی پابندیاں ہیں لیکن امریکہ خود مانتا ہے کہ پورے خطے میں ایران ایک بڑی طاقت ہے۔ پابندیوں اور مہنگائی کے باوجود ایران کی طاقت بڑھ رہی ہے، چونکہ وہ سوائے خدا کے کسی کی پرواہ نہیں کرتے، کیونکہ انہیں اللہ پر مکمل اعتماد ہے۔
-
استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر عازمین حج کو طواف کرنے کا عملی طریقہ بتایا گیا۔
-
قرآن مجید سمجھ کر، تدبر اور غور و فکر کرکے پڑھنا چاہیے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی تلاوت کے آداب میں سب پہلی چیز قرآن مجید کی عظمت کا اقرار ہے کہ انسان کے دل میں ہو کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ٹیڑھا پن نہیں اور ہر لحاظ سے عظیم ہے۔
-
روزہ تمام اچھی عادات اپنانے کی مشق،دیانت داری، راست گوئی سرِ فہرست ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا جیسی نعمت سے تمام نعمتیں مل سکتی ہیں،جسمانی عبادات کے علاوہ مالی واجبات کی ادائیگی بھی لازم ہے، زکوٰة و خمس دیے بغیر لباس، مکان اور غذا مکمل طور پر درست قرار نہ پائیں گے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی سے ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حضرت آیت اللہ العظمٰی السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی سے نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
-
قناعت پسندی بڑا سرمایہ، اللہ کا حکم، رسول اور آئمہ ہدیٰ کی سیرت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ قناعت پسندی کا مطلب ضرورت کے مطابق خرچ کرنا اور سادہ زندگی بسر کرنا ہے، رسول اللّٰہ،اہل بیت اطہار اور اصحاب ذی وقار کی زندگی قناعت پسندی کا بہترین نمونہ ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی:
شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کا مشن جاری ہے
حوزہ / آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور انہیں کرمان دہشتگردی کے واقعہ کے شہداء کی تعزیت پیش کی۔
-
ایران میں بم دھماکے، دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ محافظ قدس جنرل قاسم سلیمانی شہید کی مزاحتمی تحریک کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی، مذموم واقعات ایرانی قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، ایران کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، نظام اسلام کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے واقعات ایرانی قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے، مزاحمتی تحریکوں کی مدد سے نہیں ہٹا سکتے.
-
اسلام کی بنیاد توحید،اسی میں کامیابی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ: اصول دین اصل میں عدل صفت ذات الٰہی ہے، امامت نبوت کا ہی استمرار ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی:
اسلام محمدی کے پیروکار مسیحی آبادیوں پر حملے نہیں کر سکتے / متنازعہ ترمیمی بل کو شیعہ عوام نے مسترد کر دیا ہے
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے جڑانوالہ میں مسیحی آبادیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی:
علماء و ذاکرین مقصد کربلا کو بیان کریں / عاشورہ محرم دینِ اسلام کا پیغام ہے
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا: علماء و ذاکرین محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فروغ حاصل ہو سکے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی:
کون ہے جو خود کو مسلمان بھی کہلوائے اور امام حسین (ع) سے انکاری ہو؟
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا: دھرنے ، جلوسوں میں نہیں،فوج صرف محرم میں ہی کیوں طلب کی جاتی ہے؟ 97 فیصد مسلمان آبادی والے ملک میں نواسۂ رسول کی یاد میں نکلنے والے جلوسوں کو خطرہ کس سے ہے؟
-
قم،معروف عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی یاد میں تقریب
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی رابطہ کا بہترین نمونہ تھے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا کہ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی رابطہ کا بہترین نمونہ تھے۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے گویا انہوں نے ایران کے اسلامی نظام میں زندگی کا بڑا عرصہ گزارا ہو۔
-
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات
حوزه/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے اعلی سطحی وفد نے دفتر و نمائندہ قائد کے قم میں نمائندہ حجہ الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربراہی میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
-
پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں دہشت گردی کا واقعہ، حالات خراب کرنے کی سازش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ: دہشت گردوں کی پھر سے سرپرستی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل حالات خراب کئے جارہے ہیں۔
-
امت مسلمہ جنت البقیع کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا: جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم ہوئے 100 سال گزر چکےہیں لیکن اب تک انہیں بحال نہیں کروایا جا سکا۔ سعودی عرب میں متعصب مولویوں کا کنٹرول ختم ہو رہا ہے۔ محمد بن سلمان کی روشن خیال حکومت کو 6 کروڑ خطوط تحریر کرکے جنت البقیع کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا سوات دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
حوزہ/ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سوات دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے،نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا، امامیہ مسجد پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
-
اسلام ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کا حکم دیتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اسلام ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کا حکم دیتاہے۔ آپ کے گھر کے اطراف میں چالیس گھر تک آپ کے پڑوسی ہیں،ان میں سے اگر کوئی شخص بھوکا سو گیا تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کوآپ سے دور کر دے گا۔
-
ہماری سیاست انسانی اور اسلامی ہونی چاہیے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اگر ملک میں سیرت رسول ہے تو یہ اسلامی ریاست، ورنہ دیوالیہ نکل جائے گا۔ کچھ لوگوں نے اسلام کی بجائے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی خاطر من پسند نظریات مسلط کرنے کی ساش کی رسول اللہ کو ماننا واجب،ان کی تعلیمات پر عمل فرض ہے۔
-
انبیاء کرام (ع) ہمارے لئے رول ماڈل ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روح اور جسم کے لئے مفید ہر چیز کو رسول اللہ نے واجب یا مستحب قرار دیا ہے، جشن عید میلادالنبی کے ساتھ دیگر معصومین کی ولادت کے دن بھی جوش و خروش کے ساتھ منانا چاہئیے۔
-
کراچی پولیس آفس پر حملہ بزدلانہ کارروائی، دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان میں بسانا ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔
-
خاتم الانبیاء سیدالمرسلین کائنات کی معزز ترین شخصیت ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے قرآن اور اہل بیت رسول ،رہبر اور قائدہیں۔
-
اکثر عرب ممالک کا اسرائیل سے تعلقات بڑھانا قابل افسوس ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ کے پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اکثر عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتل ، قبلہ اول کے غاصب اور قابض ناجائز ریاست اسرائیل سے تعلقات بڑھارہے ہیں اور اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم بھی کر لیا ہے مگر اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے سامنے نہ جھکو ورنہ تمہارا کوئی حامی اور مددگار نہ ہو گا۔