حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ کی ذات نے ایک بار پھر ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں نصیب کیا ہے، جو تمام مہینوں کا سردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روزہ ہجرت کے دوسرے سال جنگ بدر کے وقت فرض ہوا ۔جس سال روزے فرض ہوئے جنگ بدر اسی سال 17 رمضان المبارک کو ہوئی ۔قرآن مجید میں تین چیزوں کو بڑی اہمیت دی گئی ہے، ایک تجارت دوسری وصیت اور تیسرا ماہ رمضان المبارک۔
ان کا کہنا تھا کہ روزہ کے مقاصد اور فوائد میں اللہ تعالی ٰنے مومنوں کو متقی بننے کی تلقین کی ہے ، تاکہ اہل ایمان کے ذہنوں میں اللہ کی کبریائی پیدا ہو اور وہ اس درجہ پر جب پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر سکیں گے تاکہ اچھے انسان بن سکیں ۔
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ِ اے ایمان والو آپ پر روزے ایسے ہی فرض کیے گئے ہیں ،جس طرح پہلی امتوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم متقی بنو۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ہر ماہ کی یکم، 15 اور آخری تاریخ کو روزہ رکھا ہے تو گویا آپ نے پورا مہینہ روزہ رکھا ہے۔ اس طرح اگر پورا سال کیا جائے تو ان دنوں کو چھوڑ کر کہ جن میں روزہ حرام ہے تو گویا آپ نے پورا سال روزہ رکھ کر گزارا ہے۔
آپ کا تبصرہ